آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے شائقینِ کرکٹ کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے حال ہی میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے زیادہ خوشی پاکستان کی جیت پر ہوگی کیونکہ کرکٹ کا جنون رکھنے والا ملک فاتح ہوگا۔
بابر اعظم اسٹامپ پیپر پر سیاست میں حصہ نہ لینے کا عہد کریں۔قادر پٹیل
ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج ہوگا
رواں ہفتے کے دوران شنیرا اکرم سے پوچھا گیا کہ آپ سیمی فائنل میں پاکستان یا آسٹریلیا میں سے کس کا ساتھ دیں گی؟ جس پر وسیم اکرم کی اہلیہ نے سوشل میڈیا صارفین سے ہی سوال پوچھ لیا کہ آپ بتائیں، میں کس کا ساتھ دوں گی؟
آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ سوال کا حوالہ دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے کہا کہ مجھے کرکٹ کی جنونی قوم کو جیتتا دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی۔ ٹیم کے ہاتھوں میں ورلڈ کپ دیکھ کر پاکستان کا خواب پورا ہوجائے گا۔ آسٹریلیا جیتا، تب بھی خوشی ہوگی۔
My answer is I'd love PAK to win because nothing would make me happier than to see the cricket fanatic country I have grown to love go the distance. Lifting the #t20WorldCup would be a dream come true for Pakistan! But if Australia win, Ofcourse I'd be really happy too #PAKvAUS
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 11, 2021
وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ اگر آسٹریلیا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میچ جیت گیا، تو مجھے اس کی بھی بہت خوشی ہوگی۔ واضح رہے کہ شنیرا اکرم 3 بچوں کی ماں اور آسٹریلوی نژاد پاکستان کی اعزازی شہری ہیں۔