کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گزشتہ روز اپنی 38 ویں سالگرہ منائی، اپنی سالگرہ کے موقع پر عمر کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے جبکہ ان کے شوہر وسیم اکرم اور دیگر لوگوں نے بھی مبارکباد کے پیغامات دیئے۔
ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ماڈلنگ کی اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت لباس میں ملبوس ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔
شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے لئے عمر رسیدہ ہونے سے زیادہ طاقتور کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر میری عمر بڑھ رہی ہے تو یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ وہ میری عمر ہے اور سال گزرنے کے ساتھ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ ہمیں چمکاتی ہے۔
دوسری جانب معروف پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔زینب عباس نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔
For me there is nothing more empowering than getting older. If I could be any age it would be the age I am now. And if there is one thing that life has taught me, don’t pretend to be something you’re not because real beauty is inside us all and thats what always shines through! pic.twitter.com/jhox70saVK
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 20, 2021