آنجہانی شین وارن کی سابق منگیتر الزبتھ کا محبت بھرا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آنجہانی شین وارن کی سابق منگیتر الزبتھ کا محبت بھرا اظہارِ تعزیت
آنجہانی شین وارن کی سابق منگیتر الزبتھ کا محبت بھرا اظہارِ تعزیت

لندن: برطانوی اداکارہ الزبتھ ہرلے نے آنجہانی آسٹریلین بولر اور اپنے سابق منگیتر شین وارن کی وفات پر محبت بھرے انداز میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 56 سالہ برطانوی اداکارہ الزبتھ ہرلے نے اپنے سابق منگیتر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہمراہ ان کی مختلف تصاویر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شین وارن کے اچانک انتقال پر دنیائے کرکٹ میں سوگ، ساتھی کھلاڑیوں کا خراج تحسین

ماضی میں اداکارہ الزبتھ ہرلے اور کرکٹر شین وارن نے ستمبر 2011 میں منگنی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا تاہم دسمبر 2013 میں منگنی ٹوٹ گئی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں برطانوی اداکارہ نے اپنے ہمراہ شین وارن کی مختلف تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں شخصیات کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elizabeth Hurley (@elizabethhurley1)

شین وارن اور الزبتھ کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ برطانوی اداکارہ کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال سورج کے بادل میں چھپ جانے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ مشہورومعروف آسٹریلین کرکٹر شین وارن کا انتقال جمعے کے روز تھائی لینڈ میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جس کے بعد دنیائے کرکٹ سوگوار ہوگئی۔

کرکٹ کے علاوہ شوبز اور سیاست کے شعبے سے تعلق رکھنے والی بے شمار بین الاقوامی مشہورومعروف شخصیات نے شین وارن کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

Related Posts