آسٹریلیا آتشزدگی متاثرین کی امداد کے لیے شین وارن کی کیپ مہنگے داموں فروخت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا آتشزدگی متاثرین کی امداد کے لیے شین وارن کی کیپ مہنگے داموں فروخت
آسٹریلیا آتشزدگی متاثرین کی امداد کے لیے شین وارن کی کیپ مہنگے داموں فروخت

آسٹریلیا کے جنگلوں میں حالیہ آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے سابق آسٹریلین لیجنڈری اسپن باؤلر شین وارن کی کیپ مہنگے داموں فروخت کر دی گئی۔

سابق آسٹریلین اسپنر شین وارن نے اپنی سبز رنگ کی ٹیسٹ کیپ آتشزدگی متاثرین کی مدد کے لیے وقف کرتے ہوئے اسے نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر  شعیب اختر نے بھی عوام کو بڑھ چڑھ کر بولی لگانے کا مشورہ دیا۔

شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام کی گئی جبکہ سابق آسٹریلین اسپنر نے اعلان کیا ہے کہ نیلامی سے حاصل کی گئی رقم کو آتشزدگی کے متاثرین کے لیے قائم کردہ ”بش فائر فنڈ“ میں جمع کرائیں گے۔

نیلام کے لیے پیش کی گئی ٹیسٹ کیپ مہنگے داموں فروخت ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق اسپنر شین وارن نے کہا کہ لوگوں نے میری توقع سے بڑھ کر بولی لگائی۔ نیلامی میرے اندازے سے زیادہ دام پر ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پر آسٹریلیا کے جنگلوں میں خوفناک آتشزدگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کے لیے لیجنڈری سابق آسٹریلین باؤلر شین وارن نے اپنی کیپ نیلام پر لگائی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 4 روز قبل شین وارن کے لیے عوام سے درخواست کی کہ نیک مقصد میں آسٹریلوی سابق  باؤلر کے ساتھ تعاون کریں۔ 

مزید پڑھیں:  متاثرین کی مدد کے لیے شین وارن نے کیپ نیلام پر لگا دی

Related Posts