شان مسعود کا شادی کے بعد اہلیہ کیلئے پہلا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شان مسعود کا شادی کے بعد اہلیہ کیلئے پہلا پیغام
شان مسعود کا شادی کے بعد اہلیہ کیلئے پہلا پیغام

قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود نے اہلیہ نیشے کیلئے شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ جاری کی ہے۔

شان مسعود نے سوشل میڈیا پر شادی کی مختلف تقریبات سے اپنی اور اہلیہ نیشے کی چند تصاویر اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کی ہیں اور اہلیہ نیشے کیلئے لکھا کہ آپ کی صورت میں مجھے شریک سفر کے ساتھ بہترین دوست بھی مل گئی،شان مسعود نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ سب سے خوبصورت سفر گزاریں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں شان مسعود نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور عزیز واقارب کا بھی شکریہ ادا کیا اور تحریر کیا کہ میرے والدین، خاندان، دوستوں، شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور ہمیں نیک خواہشات بھیجنے والوں کادل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب شان مسعود نے اپنی ٹوئٹ میں سیلون ٹیم اور فوٹوگرافر ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:کرکٹ میں شادی کا سیزن، ایک اور بھارتی کرکٹر نے شادی کرلی

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں قومی ٹیم کے بلے باز نے فوٹوگرافر کیلئے مزید لکھا کہ دوسروں سے ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ پیشہ ورانہ حدود کا احترام کریں خاص طور پر جب آپ کو آپ کی سروسز کی ادائیگی کی گئی ہو۔

Related Posts