بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے بھی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے بھی آؤٹ
بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے بھی آؤٹ

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم میزبان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا 5 روزہ ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلے گی جس سے میزبان ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اَن فٹ ہونے کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں بن سکے جبکہ میزبان ٹیم تینوں میچز ہار کر وائٹ واش سے دوچار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی، کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

پراٹھے بنانے والا کک باکسر ماسکو میں برونز میڈل جیتنے میں کامیاب

تاحال آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جو پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے شکیب دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ بنیں گے یا نہیں، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا۔ جس کا افسوس ہے۔تینوں میچز میں ڈھاکہ کے تماشائیوں نے بھرپور حمایت کی۔

کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے دنوں میں اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوا کرتی تھی۔ سال بھر میں ہم نے 17 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے جس پر بہت خوشی ہے۔ 

 بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کی ٹیسٹ میچ میں شرکت ان کے فٹ ہونے سے مشروط ہوگی۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 26نومبر جبکہ دوسرا 4دسمبر سے کھیلے گی۔ 

Related Posts