کیریئر کے آغاز میں میری اداکاری اچھی نہیں تھی، شہزاد شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیریئر کے آغاز میں میری اداکاری اچھی نہیں تھی، شہزاد شیخ
کیریئر کے آغاز میں میری اداکاری اچھی نہیں تھی، شہزاد شیخ

پاکستان کے معروف اداکار شہزاد شیخ نے کہا ہے کہ یہ بات مجھے بہت اچھے سے معلوم ہے کہ کیریئر کے آغاز میں میری اداکاری اچھی نہیں تھی۔

حال ہی میں اداکار ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے اپنی اداکاری کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں میری اداکاری اتنی اچھی نہیں تھی اور مجھے اتنے اچھے کردار بھی نہیں ملتے تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شروع میں تو وہ سمجھ ہی نہیں پارہے تھے کہ انھیں کس قسم کا کام مل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اُسے صحیح طرح سے ادا کرنے میں بھی ناکام تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

حرامانی کو لائیو کنسرٹ کے دوران شرمندگی کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

شہزاد شیخ نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ ڈرامہ سیریل پھانس میرے لئے بہترین ثابت ہوا ہے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ اس ڈرامے کے بعد مجھے آئیڈیا ہوا کہ مجھے کس قسم کے کردار ادا کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ شہزاد شیخ انڈسٹری کے سینئر و معروف اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے ہیں ۔

Related Posts