کراچی: شاہراہِ نور جہاں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
شاہراہِ نور جہاں پولیس کے مطابق ملزمان ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ملزم بلال اور ملزم رحمان شامل ہیں۔
شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق نصرت بھٹو کالونی میں بھی انہیں ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی ہے۔
ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں.گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے.گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے اے وی ایل سی، 15 مددگار سے منسلک