ذاتی مفادات چھوڑ کر ملک کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ذاتی مفادات چھوڑ کر ملک کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے جبکہ پارلیمنٹ مفلوج ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مرکزی فورم یعنی پارلیمنٹ آج مفلوج ہے جبکہ یہ مفلوجیت ایک بدنصیبی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 نیب والا مذاق مزید برداشت نہیں کریں گے۔شاہد خاقان عباسی

بیان میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کو بیٹھ کر ملک کے حالات کا جائزہ لینا ہوگا۔ ذاتی مفادات چھوڑ کر ملک کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے نظام میں مسائل حل کرنے کی سکت نہیں۔ ایک دوسرے پر الزام لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ہمیں سیاسی جماعت بنانے کا کوئی شوق نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم بے بنیاد مقدمات اور نیب والا مذاق مزید برداشت نہیں کریں گے۔

آج سے 5 روز قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے۔

Related Posts