کراچی: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام نہاد عمل کو تین سال گذر گئے ہیں،مقدمات کی وجوہات پورا پاکستان جانتا ہے،ہر محکمے میں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے،نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ۔
شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف احتساب کے نام نہاد عمل کو تین سال گذر گئے ہیں،مخالفین کیخلاف مقدمات کی وجوہات پورا پاکستان جانتا ہے،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ دیکھیں اربوں کے اسکینڈل موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہر محکمے میں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے،ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے،نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ،کوئی کالونی یا پراجیکٹ ایسا نہیں جن کے مالکان سے نیب نے کروڑوں روپے وصول نا کئے ہوں،نیب اپوزیشن کو دبانے کا ادارہ بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان سے عوام کاانخلاء، مشکلات کے باوجود پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے۔وزیرِخارجہ