ن میں سے دوسرا ش نکالنے کیلئے شاہد خاقان عباسی بھی کل نیب طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسکہ انکوائری رپورٹ،آج سب سے بڑا امتحان عدلیہ کا ہے، شاہد خاقان عباسی
ڈسکہ انکوائری رپورٹ،آج سب سے بڑا امتحان عدلیہ کا ہے، شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کل طلب کرلیا ہے۔

شاہدخاقان عباسی کو سابق ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکھرکی تعیناتی کے کیس میں طلب کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو کل دن 10بجے نیب راولپنڈی پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے گرفتار کرلیا تھا، شہباز شریف کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کرکے 14روزہ ریمانڈ لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:14روزہ ریمانڈ منظور، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کے حوالے

مسلم لیگ ن کے مزکری رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

Related Posts