اسد عمر ناکام ہوچکے، این سی او سی کو کورونا روکنے کا پتہ نہیں۔شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج پاکستان انتہائی خوفناک و گھمبیر مسائل سے دوچار ہے،شاہد خاقان عباسی
آج پاکستان انتہائی خوفناک و گھمبیر مسائل سے دوچار ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر ناکام ہوچکے ہیں جبکہ این سی او سی کو یہ پتہ نہیں کہ کورونا کیسے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کی فائلیں غائب ہورہی ہیں۔ اپوزیشن رہنما کیس بھگت رہے ہیں۔ کیمرے لگا کر عدالتی کارروائی عوام کو کیوں نہیں دکھاتے؟

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے کورونا کا ایک ٹیکہ تک نہیں خریدا اور وہ واحد ملک ہے جس نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین خرید کر بیچنے کی اجازت دی۔ آج کورونا کے پھیلاؤ کی شرح گزشتہ ایک سال سے زیادہ ہے۔ این سی او سی کو کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این سی او سی کا 16واں نکتہ ماسک لگانا ہے۔ این سی او سی کے ایجنڈے میں ویکسین کا کہیں ذکر نہیں۔ نیب کے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔ یہ ادارہ اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہی بنایا گیا ہے۔ ملک کے سیاسی نظام کو دباؤ میں لایا جارہا ہے۔

ایک صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ آپ کے اردگرد لوگوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا؟ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر حکومت ہمیں گرفتار کر لے۔ ملک کے تین وزرائے اعظم پر کئی سال سے کیسز چل رہے ہیں۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Related Posts