مذاکرات ضروری، الیکشن ملتوی کرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
سندھ میں مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا دیکھ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پرویز الٰہی کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبوں کے بعد اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا مسائل کا حل نہیں ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ الیکشن کا فیصلہ عوام پر چھوڑیں اور مذاکرات کیے بغیر الیکشن نہ کروائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن کروائے تو نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔ کسی سیاسی جماعت میں یہ صلاحیت نہیں کہ مسائل کا حل نکال سکے۔ قومی الیکشن ملتوی کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو ایک ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، کوئی تنہا یہ مسائل حل نہیں کرسکتا۔

آج سے 2 روز قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نیب کا ادارہ ہے، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نیب نے کسی کو انصاف نہیں دیا۔

Related Posts