قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن کا انتقال، نمازِ جنازہ آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا،شاہد آفریدی
اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا،شاہد آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بہن انتقال کر گئی ہیں جن کی نمازِ جنازہ آج ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بہن کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ میری پیاری بہن انتقال کر گئیں جن کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے میں ادا ہوگی۔

ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کو بڑا دھچکا، پھوپھو انتقال کرگئیں

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ میری بہن کی نمازِ جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ڈی ایچ اے میں واقع زکریا مسجد میں ہوگی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بہن اس وقت زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، انہوں نے شائقینِ کرکٹ سے اپیل کی کہ ان کی بہن کیلئے شفا اور زندگی کی دعا کریں۔

خیال رہے کہ یکم مارچ 1980ء کو جنم لینے والے شاہد آفریدی نے 1996 میں قومی سطح پر کرکٹ کا آغاز کرنے کے بعد 17سال سے زائد عرصے تک دنیا کی تیز ترین سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ 2009 کے ٹی 20ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے اس کے علاوہ بھی متعدد اعزازات حاصل کیے۔ 

 

Related Posts