قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)کے طیارہ حادثے سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بہترین صلاحیتیں کام میں لائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اپنی بہترین کاوشیں عمل میں لاتے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مدد کرے گی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم دو تنظیموں لاؤنچ گُڈ اور گِو بیک کے ساتھ مل کر اس بات کویقینی بنائیں گے کہ طیارہ حادثے کے متاثرین میں سے کوئی ایسا نہ رہ جائے جس کی مدد نہ کی گئی ہو۔ فلائٹ نمبر 8303 میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1267769479758577664