قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
پیغام میں شاہین آفریدی نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کو عید مبارک کہتا ہوں، اللہ آپ سب کے لیے خوشیاں لائے۔
شاہین شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ عید کے دن کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ عید سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی لائے، جہاں بھی جائیں محبت پھیلائیں۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت سے شائقین کے لیے جوش اور توقعات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ شائقین میدان میں شاہین کی شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کرنے کے منتظر ہیں۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی تھی۔