بابر اعظم نے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PHOTO ONLINE

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عید کے پرمسرت موقع پر کچھ خصوصی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

عید کی نماز ادا کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اپنے آبائی گھر گئے، جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بابر اعظم نے اپنے گھر کی چھت پر جا کر تصاویر بنوائیں  جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

بابر اعظم کا آبائی گھر لاہور کے فردوس مارکیٹ کے علاقے میں واقع ہے اور وہ ہر وقت عید کی نماز کے بعد وہاں آتے ہیں جہاں وہ اپنے گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔آبائی گھر آمد پر بابر اعظم کو ان کے پڑوسیوں کی جانب سے نیک تمنائیں اور مبارکبادیں بھی ملیں۔

بابر اعظم کی جانب سے عید کی خوبصورت تصاویر سامنے اآنے پر مداحوں نے خوشی کااظہار کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کسی بھی سیریز یا غیرملکی لیگ کا حصہ نہیں ہیں اس لئے کرکٹرز عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منارہے ہیں اور موقع پر خوبصورت تصاویر مداحوں سے بھی شیئر کررہے ہیں۔

Related Posts