خوشی ہے کہ رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار

چٹاگانگ:پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں۔

فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ جاری ہے،ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے میں پارٹنرشپ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے کہا کہ بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے بہت اچھی باؤلنگ کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ٹارگٹ پورا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پچ پر مختلف پیچز بنے ہوئے ہیں،سپنرز ان پیچز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنالیے

انہوں نے کہاکہ میچ کے چوتھے روز پچ قدرے مختلف ہوگی،ایک طرف سے وکٹیں گریں تو مجھ پر بھی دباؤ بڑھ رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ کوشش یہی تھی کہ زیادہ دیر کریز پر رہوں،سنچری پر خوشی ہے تاہم مزید خسارہ کم کرتا تو زیادہ فائدہ ہوتا۔

Related Posts