اپنی صلاحیتوں سے شاہین شاہ آفریدی مجھے حیران کردیتا ہے، وقار یونس

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی صلاحیتوں سے شاہین شاہ آفریدی مجھے حیران کردیتا ہے، وقار یونس
اپنی صلاحیتوں سے شاہین شاہ آفریدی مجھے حیران کردیتا ہے، وقار یونس

اسلام آباد ؓقومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کبھی کبھی انہیں اپنی صلاحیتوں سے شاہین شاہ آفریدی حیران کردیتے ہیں۔

شاہین شاہ کیلئے بولنگ کوچ وقار یونس کی جانب سے تعریفی ٹوئٹ کی گئی،جس میں انہوں نے شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ایک تصویر شیئر کیاور یادوں کو تازہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کیلئے تصویر شیئر کرتے ہوئے وقار یونس نے لکھا کہ ’کبھی کبھی مجھے یہ بچہ حیران کردیتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ شاہین شاہ بہت تیزی سے سیکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بھی بہت آسان ہے۔

وقار یونس نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا، رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی نامزد

یاد رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 109 رنز سے فتح سمیٹ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری سے کردیا۔

Related Posts