سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے دوران شاہین آفریدی کی وکٹس کی سنچری مکمل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کولمبو: میزبان ٹیم سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹیسٹ وکٹس کی سنچری مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گال میں جاری 2 میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر نشان مدھشکا کو پویلین بھیج کر ٹیسٹ میچز کی 100 وکٹس لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز

ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 414 جبکہ وقار یونس نے 373ٹیسٹ وکٹس اپنے نام کیں جبکہ شاہین آفریدی نے 3 دسمبر 2018 ء کو اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد سے تمام پاکستانی بولرز سے زیادہ وکٹس حاصل کی ہیں۔

اب تک قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 26 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے 43 اننگز کھیلیں اور 100 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل گال ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان کرکٹ ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

 آج دو 5روزہ میچز کی سیریز کے پہلے گال ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو کپتان بابر اعظم اور سری لنکن کپتان دیمٹھ کرونارتنے کے مابین ٹاس ہوا جو کرونا رتنے نے جیت لیا۔

Related Posts