چوہدری برادران سے شہباز شریف کی ملاقات، عدم اعتماد پر تعاون کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری برادران سے شہباز شریف کی ملاقات، عدم اعتماد پر تعاون کی درخواست
چوہدری برادران سے شہباز شریف کی ملاقات، عدم اعتماد پر تعاون کی درخواست

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ سے عدم اعتماد کیلئے تعاون کی درخواست کردی، واضح رہے کہ شہباز شریف کی 14 برس بعد پرانے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چوہدری برادران سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم این اے سالک حسین، شافع حسین، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق، شبیر عثمانی شریک ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور لیگی وفد نے ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کی خیریت معلوم کی جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ق لیگ سے عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی۔

نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کو پھول پیش کئے اور کہا کہ نواز شریف نے آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ گلدستہ قبول کریں۔

چودھری شجاعت حسین سے شہباز شریف کامکالمہ ہوا کہ اللہ تعالی اپ کو صحت کاملہ عطا کرے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے ہدایت کی کہ ان کی جانب سے بھی آپ کی خیریت دریافت کروں جس پر شجاعت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پرویز الہیٰ نے ملاقات میں 14 سال بعدشہباز شریف کو گلے لگایا، پرویز الہیٰ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت عطا تارڑ سے بھی پرویز الٰہی گلے ملے۔دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف اور چوہدری برادران کی ملاقات کا پس منظر سامنے آگیا، جس کے مطابق ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی۔

دوسرے دور میں شہباز شریف، چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ شریک ہوئے جبکہ تیسرے دور میں شہباز شریف، شجاعت حسین، پرویز الہیٰ کے ساتھ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق موجود تھیبعد ازاں رانا تنویر کو بھی ملاقات میں شامل ہوئے۔

ملاقات میں شہباز شریف نے اپوزیشن کے فیصلوں بارے اعتماد میں لیا اورچودھری برداران سے کہا کہ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت بارے تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چوہدری برادری نے کہا کہ ہم سیاسی صورت حال میں پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں اور ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

Related Posts