اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے پنجاب اسمبلی ممکنہ طور پر تحلیل کرنے کے معاملے پرلندن میں رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے وزیر اعظم شہباز شریف نے معاملے پر مشاورت کی، وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب کی صورتحال پر پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے، مسلم لیگی قیادت نے اس بات پر بھی غور کیا پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد لائی جائے یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق جنرل (ر) باجوہ کی مقروض ہیں، پرویز الٰہی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 23دسمبر کو پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔