شہباز شریف استعفیٰ دیں اور الیکشن کا اعلان کریں، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کو استعفیٰ دے کر الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے الیکشن میں بہت کرم کیا ہے اور اب ہمارے لائحہ عمل سے زیادہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لائحہ عمل اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے احمکانہ باتیں نہ کی جائے کہ جب تک سیاست ٹھیک نہیں ہوگی تب تک معیشت کیسے ٹھیک ہوگی کیونکہ پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو مشورہ ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن کا اعلان کرے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں  اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت، شوبز ستاروں کا کیا ردعمل آیا؟

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے اور یہ سیاسی غیر یقینی صورتحال معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس صورتحال سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور اب اس غلط تجربے کو مکمل طور پر روکنے کا وقت ہے، ناقص فیصلوں پر پاکستان کو اب مزید نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔

Related Posts