اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری چھٹیاں ختم کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
وزیراعظم نے تنخواہوں اورپینشن سے متعلق بھی اپنے گزشتہ روز کے احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے، یکم اپریل سے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا حکم دیدیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 1 لاکھ تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیسد اضافہ کیا جائے گا جبکہ پینشنز کی پینشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کا عمران خان کو صبر کرنے کا مشورہ