سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج لندن جانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف سےکوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف کی خصوصی ملاقات
قائدحزب اختلاف اورن لیگ کے صدرشہبازشریف کی سابق وزیراعظم نوازشریف سےخصوصی ملاقات ہوئی ،اس موقع پرخواجہ آصف اوراحسن اقبال بھی موجودتھے۔

لاہور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے تصدیق کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف آج لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے اور برطانیہ میں قیام کے دوران پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مسافر بس میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 18 جاں بحق

دریں اثناء مریم اورنگزیب نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر جتنا بھی افسوس کیا جائے، کم ہے۔ یہ خبر سن کر دل بے حد غمزدہ ہے۔متاثرہ خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ مسافر کوچ کے حادثے میں 18افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق دے۔ 

قبل ازیں شہرِ قائد سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والی مسافر بس موٹر وے پر ٹول پلازہ کے قریب تصادم کے نتیجے میں آتشزدگی کا شکار ہوگئی، آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 18شہری جاں بحق ہو گئے۔

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی بس سے 16میتوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ بس حادثے کے نتیجے میں 18افراد جھلس کر جاں بحق اور 15زخمی ہوئے۔

Related Posts