شہباز شریف کی سالگرہ کے پرمسرت موقعے پر سابق وزیر اعظم کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کی سالگرہ کے پرمسرت موقعے پر سابق وزیر اعظم کو مبارکباد
شہباز شریف کی سالگرہ کے پرمسرت موقعے پر سابق وزیر اعظم کو مبارکباد

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و صدرِ مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے سالگرہ کے پر مسرت موقعے پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے حقیقی بھائی نواز شریف کو پیغام دیتے  ہوئے کہا کہ آج سابق وزیر اعظم کو ان کے یومِ ولادت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میرے رہنما میاں نواز شریف عوامی خدمت کا درخشاں ریکارڈ رکھتے ہیں، انہوں نے قوم کی تعمیر کی اور جمہوریت کے لیے پرخلوص خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے بھائی نواز شریف کی جدوجہد قوم کی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔ خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ انہیں صحت، مسرت اور طویل زندگی عطا فرمائے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی دعاؤں اور پیغامات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور انہیں مبارکبادبھی پیش کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور رنگ روڈ منصوبے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و موجودہ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف پر 59 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری سے لے کر سول ورک اور ٹھیکے کی لین دین سے لے کر مالیاتی مینجمنٹ تک کم از کم 59 ارب 39 کروڑ کی بدعنوانی کا انکشاف سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ پر 59 ارب کی بے ضابطگیوں کا الزام

Related Posts