لاہور: امریکی ناظم الامور نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے الگ الگ ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایتفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح آزاد طرزِ حکومت کی ضرورت ہے۔علی زیدی
حلیم عادل شیخ نے مجھ پربے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں، سعید غنی
امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے بھی ملاقات کی جس کے دوران ن لیگ کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے اینجلا پی ایگلر کی ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت ن لیگ کے دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔
دوسری جانب امریکی ناظم الامور نے قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین طویل مدتی باہمی تعلقات ہیں۔ امریکا کا مختلف شعبوں میں تعاون قابلِ تعریف ہے۔
اینجلا پی ایگلر نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم اسٹرٹیجک پارٹنر ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور پاک امریکا دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔