اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی میں 1 روز کی توسیع منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی میں 1 روز کی توسیع منظور
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی میں 1 روز کی توسیع منظور

لاہور: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں 1 روز کی توسیع منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 1 روز کیلئے پیرول پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی رہائی میں 1 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا۔ قبل ازیں حکومت دونوں سیاسی رہنماؤں کی پیرول پر رہائی میں توسیع کیلئے رضا مند نہیں تھی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں 27 نومبر کو کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کا بیٹا 27 نومبر سے یکم دسمبر تک پانچ روزہ پیرول پر آزاد رہیں گے، مسلم لیگ ن نے 14 دن کی پیرول کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پانچ روزہ پیرول پر آزاد، نوٹیفکیشن جاری

Related Posts