سینئر صحافی کی گرفتاری قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر صحافی کی گرفتاری قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔شہباز شریف
سینئر صحافی کی گرفتاری قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔شہباز شریف

اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری حکومت کا قابلِ مذمت اور شرمناک اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سینئر صحافی کی گرفتاری قابلِ مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے۔ 24 فروری کو ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل میڈیا کے خلاف دھاوا بولا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ گرفتار، فائرنگ سے FIAاہلکار زخمی

ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس سے قبل میڈیا پر حملہ پاکستان کیلئے عالمی سطح پر مزید رسوائی کے مترادف ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، معاشی تباہی اور دیگر سنگین مسائل سے نمٹنے کی بجائے سوال کرنے والوں سے نمٹنا بد ترین حماقت و فسطائیت ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیئر صحافی محسن بیگ کو چھاپہ مار کر گھر سے گرفتار کرلیا،  گرفتاری کی تصدیق خود محسن بیگ کے بیٹے نے بھی کی۔کارروائی کی وجہ وفاقی وزیر مراد سعید کی درج کرائی گئی شکایت بتائی جاتی ہے۔

ایف آئی اے کے سینیئر ونگ نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپا مارا، جس پر وہاں پر موجود محسن بیگ اور ان کے اسٹاف نے وارنٹ گرفتاری طلب کیا، جس کو ایف آئی کی ٹیم نے دکھانے سے منع کردیا۔ 

Related Posts