ہمسایہ ملک نے نواز شریف کو منفی پراپیگنڈے کا ٹارگٹ دیا۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے خلاف ایک بار پھر چور اکٹھے ہوگئے،شہباز گل
عمران خان کے خلاف ایک بار پھر چور اکٹھے ہوگئے،شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک نے ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو منفی پراپیگنڈے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر بد ترین شکست کھانے کے بعد ہمارے ہمسائے نے نئی چال چلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی کورونا ویکسینیشن کا تیسرا جعلی اندراج 

نواز شریف اور اشرف غنی دونوں مفروری کی زندگی گزار رہے ہیں، فواد چوہدری

 نواز شریف سے 80 لاکھ پاؤنڈ برآمد کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز 

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پچھلے ہفتے لندن میں ہونے والی ایک ملاقات میں نواز شریف کو یہ ٹارگٹ سونپا گیا کہ وہ بلوچستان کے متعلق منفی پراپیگنڈہ کریں۔

معاونِ خصوصی نے نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کے دئیے گئے ٹارگٹ پر کام کرتے ہوئے پہلے ایک ٹویٹ کیا، پھر ڈیلیٹ کیا اور پھر دوبارہ ٹویٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزراء اور معاونینِ خصوصی کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید نئی بات نہیں رہی۔ حال ہی میں وزیرِ اطلاعات نے بھی ن لیگ پر تنقید کی۔ 

گزشتہ ماہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق افغان صدر اشرف غنی مفروروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

ستمبر کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے تمام سیاسی رہنما اپنے لوگوں اور مٹی سے جڑے ہوئے نہیں تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور اشرف غنی دونوں امریکی ڈالر کے تھیلے لے کر بیرون ملک بھاگ گئے۔ آج ایسے لوگوں کی حالت ہمارے سامنے ہے۔

Related Posts