شاہ محمود قریشی کی تلخ گفتگو، عمران خان کو پارٹی قیادت چھوڑنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مبینہ طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تلخ گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 2 روز قبل شام کے وقت جیل سے رہائی کے بعد عمران خان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کیے بغیر اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے کراچی چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل اے 15 ضمنی الیکشن، باغ میں پولنگ شروع

سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے متعلق نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے عمران خان کو وقتی طور پر پارٹی قیادت چھوڑنے اور بیرونِ ملک جانے یا پھر پاکستان میں رہتے ہوئے بیان بازی بند کرنے کا مشورہ دیا جس پر عمران خان راضی نہیں ہوئے اور دونوں رہنماؤں کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا یگا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ معاملات ہم طے کرل یں گے، معافی تلافی ہوجائے اور جب سب ٹھیک ہوجائے تو تحریکِ انصاف کی قیادت آپ سنبھال لیں۔ پی ٹی آئی پر مشکل وقت آیا ہے۔ جذباتی ہونے کی بجائے دانشمندانہ فیصلہ کریں۔

دعویٰ کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے کہا کہ ریٹائرڈ افراد سابق وزیر اعظم عمران خان کو گمراہ کر رہے ہیں  جو ان حالات میں پی ٹی آئی کی مدد بھی نہیں کرسکتے، اس پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور بعد ازاں شاہ محمود قریشی زمان پارک سے کراچی روانہ ہوگئے۔

Related Posts