عمران خان کیخلاف فیصلہ عجلت میں ہوا، عدالت میں چیلنج کرینگے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی

لاہور: سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف گرفتاری کا فیصلہ عجلت میں ہوا، ہم یہ فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ؔ

تفصیلات کے مطابق نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ عدالتی فیصلہ آنے سے قبل پولیس زمان پارک پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کسی کیلئے کھودے گڑھے میں انسان خود گرتا ہے۔عظمیٰ بخاری

بیان میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔ عدالت میں گواہان کو بھی پیش نہیں ہونے دیا گیا۔ سیشن کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کو بطور شہری فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ عمران خان کو پہلے ہی عدالت کے جج پر اعتماد نہیں تھا۔ سیشن کورٹ کے فیصلے سے انتقام کی بو آرہی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سیشن کورٹ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ 

 

Related Posts