شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر اڈیالہ جیل منتقل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں مرکزی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا۔ تینوں گرفتار رہنماؤں کو نقصِ امن کے خطرات کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔تینوں رہنماؤں کی گرفتاری عمران خان کے بعد عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان گرفتار، عدالتوں پر اعتبار نہیں کیا جائیگا۔سپریم کورٹ

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ، شاہ محمود قریشی کو گلگت بلتستان ہاؤس جبکہ فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے کہا  کہ عمران خان کو جس طرح احاطۂ عدالت سے گرفتار کیا گیا، اگر ایسے ہونے لگا تو عدالتوں پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا۔

آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مبنی 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔عدالت نے نیب کے خلاف سخت ریمارکس دئیے۔ 

Related Posts