شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد عدالت نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر سائفر کیس میں قید تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

جیل انتظامیہ نے عدالت سے درخواست دی تھی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے ، جس پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

ہم نے یہ الیکشن عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے لڑنا ہے، شہباز شریف

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے۔

Related Posts