اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آج ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیمبرج امتحانی مراکز کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات منعقد کرنے کی اجازت ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کی شرط کے ساتھ دی گئی تھی تاہم ظاہراً شرط پوری نہیں ہوئی۔
پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانی مراکز سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز کی شرائط پر خاطرخواہ عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانی مراکز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر آج کے خصوصی این سی او سی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
Permission to hold exam was conditional on strict SOP observance. As more reports have come in, It is obvious that outside the exam centres the compliance is poor. This and the latest corona spread reports will be discussed in a special NCOC meeting today afternoon.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 27, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں اے لیول کے طلبہ کے لئے کیمبرج کے امتحانات شروع ہوتے ہی طلباء نے وزیر اعظم سے امتحانات منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا۔
این سی او سی کینسل ایگزام کے ہیش ٹیگ کے ذریعے گزشتہ روز ٹوئٹر پر آن لائن مہم میں اواوراے لیول کے طلباء نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ امتحان منسوخ کروانے کیلئے احکامات جاری کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: طلباء کا وزیر اعظم سے کیمبرج کے امتحانات منسوخ کرانے کا مطالبہ