پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کے گھر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاداب خان کی شادی کے لیے ان کا گھر سجا دیا گیا۔
انسٹا اسٹوری پر قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان کی جانب سے اس حوالے سے کچھ تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے، جس میں شاداب خان کی شادی کی تیاریوں کے حوالے سے کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں۔
سامیہ خان نے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں تحریر کیا کہ شادی کی گھنٹی اور ایک اور انسٹا اسٹوری میں حسن علی کی اہلیہ نے لکھا شاداب خان کی مہندی۔
مزید پڑھیں:شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح، مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی؟
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی بھی حالیہ دنوں کے دوران شادی کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں۔