31 لاکھ صنعتکاروں میں سے 43 فیصد افراد ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں۔شبر زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

31 لاکھ صنعتکاروں میں سے صرف 43 فیصد افراد ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں۔شبر زیدی
31 لاکھ صنعتکاروں میں سے صرف 43 فیصد افراد ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں۔شبر زیدی

چیئرمین  ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 31 لاکھ افراد صنعتی شعبے سے وابستہ ہیں جبکہ ان میں سے صرف 43 فیصد افراد قومی ٹیکس نیٹ کا حصہ ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے جبکہ ماضی میں ٹیکس کا نظام شدید مشکلات کا شکار تھا۔

ٹیکس وصولی کے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام جب تک درست نہیں ہوتا، ہم ٹیکس وصولی اہداف پورے نہیں کرسکتے جبکہ معیشت کے مختلف شعبہ جات باہم مربوط ہیں۔

فیڈرل بورڈ سربراہ نے کہا کہ ٹیکس اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار آپس میں ایک دوسرے سے تعلق برقرار رکھتے ہوئے فعال رہتے ہیں جبکہ کاروبار کا غیر دستاویزی ہونا اہم مسئلہ ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ اسمال میڈیم شعبے کے لوگ ٹیکس نیٹ سے دور رہنے کے خواہش مند ہیں جبکہ نجی شعبے کے مجموعی قرضوں کے سست رجحان سے مسائل بڑھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ ایف بی آر کو پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرے گا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شبر زیدی نے 11 اکتوبر کو کہا کہ پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق معلومات کے تبادلے پر دبئی میں میٹنگ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی پاکستانی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے پر رضامند، شبر زیدی

Related Posts