دو محنت کش کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو محنت کش کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار
دو محنت کش کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار

فیصل آباد: کھرڑیانوالہ کے علاقے میں ایک اور ظلم کی داستان رقم ہوگئی، دو محنت کش کمسن بچیوں کو ٹھیکیدار نے اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے صنعتی علاقے میں واقع ٹیکسٹائل ملز میں محنت کش خاتون بتول اپنی ایک 13 سالہ بیٹی اور ایک 12 سالہ رشتہ دار کے ہمراہ گذشتہ تین ہفتوں سے 500 روپے یومیہ اجرت پر کام کر رہی تھی۔

ٹھیکیدار نے موقع ملتے ہی دونوں کم سن لڑکیوں کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنا یا، معصوم بچیوں کی جانب سے شکایت سامنے آنے پر ملزم فرا ر ہو گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق

پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کروانے کے بعد تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کرلیا ہے، دونوں لڑکیوں کے میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

Related Posts