دو مختلف کارروائیوں میں 7دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو مختلف کارروائیوں میں 7دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر
دو مختلف کارروائیوں میں 7دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہونے والے گولہ بارود میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگیں، ہتھکڑیاں اور ایک سے زیادہ کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ علاقے کے مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) شروع کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا جو ملحقہ قبائلی اضلاع میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردجس غار میں چھپے ہوئے تھے اسے گھیرے میں لیا گیا تو دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کردیا۔

”نتیجتاً، ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس عمل میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ بھی برآمد ہوا، جسے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں کو ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts