بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بدھ کو انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد صوبے میں امن کے بیرونی سپانسر ڈملک دشمنوں کو پکڑنے کے لئے آپریشن کیا گیا۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینا شروع کیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے بھاگنے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے۔ یہ دہشت گرد تربت اور پسنی کے علاقوں میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جسے سیکورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک دشمنوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان اورباجوڑمیں آپریشن،کمانڈرسمیت3دہشتگردہلاک

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Related Posts