مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف
دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبر کیا جا رہا ہے اورغیر انسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی اورآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، جس میں کشمیریوں کی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہئے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن خطے کی ترقی کا ضامن ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبراورغیر انسانی فوجی محاصرہ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطے کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔

Related Posts