شہبازشریف کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
meeting in London

لندن :پاکستانمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں کا پارٹی صدر محمد شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس ہوا جہاں آرمی چیف کی مدت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تعیناتی سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت کی گئی۔

پارٹی صدر شہباز شریف سے مشاورت کے لیے لندن پہنچنے والے رہنمائوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگ زیب ، امیر مقام،خرم دستگیر شامل ہیں جبکہ مشاورت میں اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ایجویئر روڈ میں ماروش گارڈن میں ہوا جس کے بعد تمام رہنما پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ایون فیلڈ روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں :مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے آٹے کی قیمت میں کمی کی نوید سنادی

خواجہ آصف نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو حالیہ ہفتوں کے دوران سامنے آنے والے پارلیمانی معاملات سے آگاہ کیا گیا اور ان معاملات پر ان سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے ۔

ہم پاکستان واپسی پر ان معاملات میں پارٹی کی پالیسی وضع کریں گے، آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے تک کوئی بات نہیں کرسکتا۔

نئے انتخابات کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ نئے انتخابات سے بچنے کے لیے پہلے قدم میں ان ہائوس تبدیلی ہو۔