صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانیاں صرف کرنا ہونگی،شکیل ذکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senior journalist Shakeel Zaki elected president of KUJ Professionals

کراچی :کراچی یونین آف جرنلسٹس پروفیشنلز کے صدر شکیل ذکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس مشکلات کا شکار ہے اور تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں ہمیں ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانیاں صرف کرنا ہونگی ۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) کے قائد مظہر اقبال نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے پروفیشنلز نے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کا علم بلند کیا ہوا جہاں صحافی پر ظلم ہو گا پی ایف یو جے اس کی آواز بنے گی ،پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ کی تیاری میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ پی ایف یو جے صحافیوں کی حقیقی آواز ہے ۔

اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) کے صدر شکیل ذکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس مشکلات کا شکار ہے اور تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں ہمیں ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانیاں صرف کرنا ہونگی ۔

کے یو جے (پروفیشنلز ) کراچی کے صحافیوں کی حقیقی آواز بنے گی ، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی غلام جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی آواز کو بلند کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) میڈیا ورکرز کے مسائل اور ان کی مشکلات کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) کے جنرل سیکرٹری خالد احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز کو مسائل سے نکالنا ہمارا اولین مقصد ہے جس کیلئے ہم اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ،آج کی کامیاب تقریب حلف برداری پر ٹیم کے یو جے (پروفیشنلز ) مبارک باد کی مستحق ہے ۔

بعد ازاں کراچی یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) کی پُروقار تقریب حلف برداری ہوئی ،جس سے کے یو جے (پروفیشنلز) کے عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ سے قائد صحافت مظہر اقبال نے حلف کیا اور تمام اراکین کو مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا ندیم اختر نے اجرک پہنائی ،تقریب سی پی سی ایچ میں مشتاق اشرفی مرتضوی ،پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی چن زیب سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ۔

Related Posts