سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری، ایک اور کیس میں ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری، ایک اور کیس میں ضمانت منظور
سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری، ایک اور کیس میں ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بھی سینیئر صحافی محسن بیگ کی ایک اور مقدمےمیں ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی محسن بیگ کی اسلام آباد سے گرفتاری کے خلاف کراچی میں درج مقدمے کوختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

عدالت نے محسن بیگ کی گرفتاری کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جیل میں ہے تو آپ نے اسی دن کراچی میں مقدمہ کیسے درج کر لیا ؟

محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقدمے میں کہیں بھی محسن بیگ کا نام نہیں ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ محسن بیگ کے خلاف مقدمہ عمران خان اور مراد سعید کی ایما پر بنایا گیا۔

ایف آئی اے نے تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروایا اور محسن بیگ کی منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتاری ڈال دی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کو کراچی میں درج مقدمے میں بھی گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف سیشن عدالت میں عبوری چالان بھی جمع کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 30افراد شہید، 50 سے زائد زخمی

مزید برآں عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم مقدمہ ختم نہیں کر رہے لیکن اگر بدنیتی ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر عدالت کو بھی تحفظات ہیں اور مقدمہ درج کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

عدالت نے سوالات کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ایف آئی اے اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا اور محسن بیگ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ محسن بیگ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں اور بعد ازاں گرفتاری کے بعد ناجائز اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تاہم اس مقدمے میں محسن بیگ کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔

Related Posts