اسلام آباد: سینیئر صحافی محسن بیگ کو ایف آئی اے نے چھاپا مار کر گھر سے گرفتار کرلیا، گرفتاری کی تصدیق خود محسن بیگ کے بیٹے نے بھی کی ہے۔
ایف آئی اے کے سینیئر ونگ نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپا مارا، جس پر وہاں پر موجود محسن بیگ اور ان کے اسٹاف نے وارنٹ گرفتاری طلب کیا، جس کو ایف آئی کی ٹیم نے دکھانے سے منع کردیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے وارنٹ کے بغیر گرفتاری کرنے کے عمل کو یہ کہہ کر چھپایا جارہا ہے کہ محسن بیگ کے گھر میں دھکم پیل کے دوران فائرنگ سے ہمارا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا، تاہم محسن بیگ کے اہلخانہ کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ یہ فائرنگ سیلف ڈیفنس کے طور پر کی گئی تھی۔
گرفتاری سے متعلق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گرفتاری وفاقی وزیر مراد سعید کے کہنے پر کی گئی ہے ۔ جنہوں نے نجی ٹی وی چینل پرمحسن بیگ کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر مقدمہ درج کروایا تھا۔
واضح رہے کہ محسن بیگ تقریبا ڈھائی ماہ سے حکومت کی ناکام پالیسیوں کے حوالے سے تنقید کررہے تھے، جس پر صحافی کو نیب کی طرف سے تنبیہ کے خط بھی بھجوائے جارہے تھے اور گزشتہ دنوں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں مراد سعید کی کارگردگی پر بھی تنقید کی تھی۔
مزیدازاں اس گرفتاری کے متعلق سینیئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری قانون کی طاقت کو نہیں بلکہ کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔
Mohsin Baig was waiting for his arrest since long. His arrest is a sign of weakness not strength of @ImranKhanPTI #PressFreedom #JournalismIsNotACrime https://t.co/Bf2kAkp1jA
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) February 16, 2022