لاہور: سینئرصحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے، اہل خانہ نے تصدیق کردی۔
عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔
عارف نظامی نے خاندانی اختلافات کے باعث 2010 میں انگریزی اخبار ‘دی نیشن کو خیر باد کہہ کر ‘پاکستان ٹو ڈے کی بنیاد رکھی تھی۔2013 میں عارف نظامی کو نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و پوسٹل سروسز بنایا گیا اور 2015 میں نجی ٹی وی چینل 24 کے سی ای او بنے جہاں سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کرتے تھے۔
عارف نظامی صاحب کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا، تحریک پاکستان میں ان کے والد حمید نظامی اور میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف حسین ہمسفر تھے اسی تعلق سے ان سے وہی تعلق رہا جو خاندان کے بزرگوں سے ہوتا ہے خدا غریق رحمت کرے pic.twitter.com/AnUJFpUflZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2021