کراچی: پاکستان کے معروف اور سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وباء کی زد میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اور اداکار نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
مصطفیٰ قریشی کے خاندانی ذرائع کے مطابق 81 سالہ اداکار نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ ملنے کے بعد اپنی اہلیہ روبینہ قریشی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اور مختلف دوسرے وارڈز کو کورونا وارڈز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ