پنجاب حکومت کا دہشتگردوں کی غیر معمولی سہولت کاری پر ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کاری پہنچانے پر ایک جج کےخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس دوران دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ملزموں کی نشاندہی کرنے والےافراد کے لیے نقدانعامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیرقانونی سہولت کاری پر اظہار تشویش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کرینگے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کاری پہنچانے پر ایک جج کےخلاف ریفرنس بھیجا جائے گا جب کہ نامزد ملزمان کی غیر قانونی اور غیر آئینی سہولت کاری کا فیصلہ بھی چیلنج کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ نامزد ملزمان کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شرپسندوں کے خلاف درج مقدمات کی بھرپور پیروی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مفرور شرپسندو ں کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، آرمی تنصیبات اور عوامی اثاثوں پرحملہ کرنے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں، 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔

Related Posts