سینیٹر شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا لقب دیدیا
شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا لقب دیدیا

اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں پر احتسابی ادارے خاموش کیوں ہیں؟۔

شیری رحمن نے کہاکہ کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے، کورونا فنڈ عوام کی امانت ہے، تباہی سرکار نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا، ہم کورونا فنڈ میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے ہیں، ابھی حکومت نے آڈٹ کے لئے مکمل اخراجات کی تفصیل نہیں فراہم کی۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 40 ارب سے زائد ضابطگیوں کا کسی اپوزیشن نے الزام نہیں لگایا، بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف

شیری رحمان نے کہاکہ ہم نے حکومت سے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کئی بار سوال پوچھا، جبکہ پارلیمان میں حکومت نے کبھی جواب نہیں دیا۔

Related Posts