اسلام آباد : سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے کورونا وائرس پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے ،رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اے پی سی بلا کر کورونا وائرس پر اتفاق رائے سے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت موثر انداز میں کورونا وائرس ختم کرنے کے لیے واضح پالیسی اپنائے اور قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا معنی کی روک تھام کے لیے ضروری قانون سازی کی جائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام پارلیمنٹ سے کررونا کی روک تھام کے لیے ضروری قانون سازی کی توقع رکھتی ہے، قومی اسمبلی میں مزید بیرون ملک قرضے نہ لینے اور موجودہ قرضوں فوری میں میجیور کے تحت معاف کروانے کے لیے قرارداد لائی جائے ۔
سیاسی قیادت ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا الجھن کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے ،کابینہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ دوسرے محکموں اور صوبوں پر نہ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ لاک ڈاؤن ختم یا نہ ختم کرنے کے حوالے سے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے، اے پی سی بلا کر اجتماعی غور وفکر اور دانشمندی سے کورونا وائرس وباء کے خلاف قومی حکمت عملی تیار کی جائے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں مسیحائی کی جگہ کورونا وائرس کے نام پر موت کا رقص جاری